ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ششی کلا سے ملاقات کرنے والوں کی تعداد میں کمی

ششی کلا سے ملاقات کرنے والوں کی تعداد میں کمی

Sun, 30 Apr 2017 01:01:59    S.O. News Service

بنگلورو:29/اپریل(ایس او نیوز) غیر قانونی جائیداد کے معاملے پر پرپنا اگراہارا کی سنٹرل جیل میں قید اے آئی اے ڈی ایم کے قائد وی کے ششی کلا سے ملاقات کرنے والوں کی تعداد میں کمی آگئی ہے۔ جس کے سبب وہ اکیلا پن محسوس کرنے لگی ہیں۔ غیر منقسم اے آئی اے ڈی ایم کے کے انتخابی نشان کو حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو رشوت دینے کے الزامات پر ششی کلا کے رشتہ دار ٹی ٹی وی دنا کرن کو حال ہی میں دہلی پولیس نے گرفتار کرلیاتھا، جس کے بعد سے ششی کلا سے ملاقات کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔15اپریل سے اب تک تملناڈو سے صرف تین لوگ ان سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ حق اطلاعات قانون کے تحت ملنے والی تفصیلات کے مطابق مارچ اور اپریل کے دوران ششی کلاکے وکلاء کو چھوڑ کر صرف 19 لوگوں نے ان سے ملاقات کی تھی۔ حال ہی میں ان سے ملاقات کرنے والے تین لوگوں میں چنئی کے ماہر ڈاکٹر اور ان کے ایک رشتہ دار شامل ہیں۔ ششی کلا کے ساتھ ہی جیل میں قید ان کی رشتہ دار ایلا ورسی سانس کی تکلیف کے سبب جیل کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، جس کے سبب جیل کے کمرہ میں وہ تنہا قید ہیں۔ عام قیدیوں سے پندرہ دن میں ایک مرتبہ ان کے رشتہ دار ملاقات کرسکتے ہیں، مگر جیل سپرنٹنڈنٹ کو اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی قیدی سے ملاقات کی اجازت دے سکتے ہیں۔ جیل افسران نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے کہ ششی کلا کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیاجارہاہے۔ ذرائع کے مطابق وہ جیل میں اپنا زیادہ تر وقت ٹی وی دیکھنے میں گز ار رہی ہیں، تاہم تملناڈو کے سیاسی حالات کے سبب ششی کلا جیل میں کافی پریشان نظر آرہی ہیں۔ 


Share: